ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دو سے زائد بچے پیدا کرنے والوں کو ووٹ کا حق نہیں ملنا چاہیے: بابا رام دیو

دو سے زائد بچے پیدا کرنے والوں کو ووٹ کا حق نہیں ملنا چاہیے: بابا رام دیو

Sun, 04 Nov 2018 22:12:20    S.O. News Service

نئی دہلی4نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) یوگا گورو رام دیو نے ہری دوار میں قائم پتن جلی یوگ پیٹھ میں بھارتی نوجوانوں کو ازدواجی زندگی گزارنے کے تناظر میں اپنا سیاسی ’پیغام‘ دیا ہے۔ انہوں نے یوگ پیٹھ میں لوگوں سے کہا کہ اس ملک میں جو ہماری طرح ہیں اور انہوں نے شادی نہ کیا ہو تو ان کا خصوصی احترام ہونا چاہئے؛ لیکن جو شادی کریں انہیں دو سے زیادہ اولاد پیدا نہیں کرنی چاہئے اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو انہیں ووٹ دینے کا حق نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے اپنی بات کو مزید تفصیل سے پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے اہل خانہ کے لیے جیتے ہیں۔ نہ بیوی نہ بچے پھر بھی دیکھ سکتے ہیں کتنے اچھے۔اس کے ساتھ رام دیو نے کہا کہ اہل خانہ کے ساتھ زندگی بسر کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا ہے۔ رام دیو نے میڈیا سے کہا کہ میں مزید دیگر خاندان سے منسلک بات کرنے والا ہوں۔ میں نے نیا برانڈ بنایا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر میرے بچے ہوتے تو وہ پتن جلی کے لئے دعوی کر سکتے تھے، لیکن پھر میں ان کو بتاتا کہ یہ تمہارے باپ کی پراپرٹی نہیں ہے بلکہ یہ ملک کے لوگوں کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بابا رام دیو کی ہردوار بیسٹ فرم پتنجلی اب تک قریب 56 ہزار خوردہ فروشوں کا نیٹ ورک قائم کر چکی ہیں۔ 


Share: